ملک کیلیے کھلاڑی کی قربانیاں ناقابل بیان،شامی اسٹار ہے، رضوان

October 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے ۔ منگل کو انہوں نے محمد شامی کاپورٹریٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔ محمد شامی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ شامی ایک اسٹار ہے ۔ دریںاثنا ایک اور بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون اور سب کچھ ہے اس کے علاوہ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں ، ہر وقت کرکٹ کے بارے سوچتا ہوں۔