سابق بینک ملازم کو دھمکیاں دینے کے الزام میں چار افراد پر مقدمہ

October 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ چہلیک نے ریٹائرڈ بینک ملازم کو دھمکیاں دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔محمد نوید نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ نیشنل بینک کا سابق ملازم ہے اسکے عامر،اکبر،اشرف،عارف اور ڈاکٹر طارق کے ساتھ کچھ معاملات ایف آئی اے میں چل رہے ہیں جنہوں نے اسے فون کرکے دھمکیاں دیں اور نازیبا زبان استعمال کی۔پولیس نے شہری کی درخواست پر چاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔