• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں 30 فٹ لمبے کاکروچ کا پتلا نذرِ آتش، ابھیجیت دیپکے کا طنزیہ ردِعمل

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دسہرہ کے موقع پر راون، کمبھ کرن اور میگھناد کے پتلے جلانے کے ساتھ 30 فٹ لمبے کاکروچ کا پتلا بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاکروچ کا پتلا دہلی کے علاقے پتم پورہ میں  دسہرہ کی تقریب کے دوران جلایا گیا۔ اس غیرمعمولی اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بانی ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ابھیجیت دیپکے نے کاکروچ کا پتلا نذرِ آتش کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مفت تشہیر کا شکریہ‘۔ 

کاکروچ کا پتلا کیوں جلایا گیا؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی اشوک گوئل دیوراہا نے وضاحت کی کہ کاکروچ کا پتلا گندگی اور غیرصحت بخش ماحول کی علامت کے طور پر جلایا گیا، اس اقدام کا مقصد سوچھ بھارت اور سوچھ دہلی مہمات کے تحت صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔

اشوک گوئل دیوراہا نے اس تاثر کی تردید کی کہ پتلا کسی مخصوص فرد، سیاسی جماعت یا تنظیم کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید