ثناء جاوید دلجیت دوسانجھ کے جنون میں مبتلا

October 27, 2021

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ ثناء جاوید بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے گانے کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور ثناء جاوید نے اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔


ثناء جاوید کی نئی ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میک اپ روم میںتیار ہو رہی ہیں اور ساتھ میںدلجیت دوسانجھ کا گانا ’ تیرا نی میں لَو‘ سُن رہی ہیں۔

ثناء جاوید کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میںلکھنا ہے کہ ’وہ واضح طور پر اس گانے کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہیں۔‘