شادی کروں گی تو پوری دنیا کو دعوت دوں گی، کترینہ کیف

October 27, 2021

بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینا کیف اور اداکار وکی کوشل کی موسم سرما میں شادی کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔

جب اس حوالے سے کترینہ سے پوچھا گیا تو انکا ردعمل کچھ پوشیدہ قسم کا تھا جبکہ وکی کوشل نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا ہے۔

کترینہ کے پرستار اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے میں ان کا ایک 2015 کا پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں کترینہ نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ جس دن وہ اپنی شادی کا فیصلہ کرلیں گی تو وہ اپنی شادی میں ساری دنیا کو دعوت دیں گی تاکہ وہ سب گواہ رہیں۔

یاد رہے کہ وکی کوشل کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں 2019 سے زیر گردش ہیں، جبکہ چند ماہ قبل یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے۔

تاہم کترینہ کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روکا (منگنی) کی کوئی تقریب نہیں ہوئی اور اداکارہ ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے لیے جارہی ہیں۔