کالعدم ٹی ایل پی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، اسد عمر

October 28, 2021


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ریاست نے ایک عرصے تک کالعدم تحریک لبیک کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شواہد ہیں کہ ٹی ایل پی کی بیرونی مدد بھی کی جارہی ہے، آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عسکری ادارے بھی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر میں تاخیر پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم افغان صورت حال کے باعث چاہتے تھے کہ قیادت کی تبدیلی کچھ عرصے بعد ہو۔

اسد عمر نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ وزیراعظم روایت کے برعکس مشاورت کے بعد فیصلہ کرنا چاہتے تھے۔