سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 61 کیس،51 کا تعلق کراچی سے ہے

October 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 61 کیس رپورٹ ہوئے، 51 کا تعلق کراچی سے ہے محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں 4، مٹیاری میں 3، دادو میں 1 اور تھرپارکر میں 2 کیس رپورٹ ہوئے، ماہ اکتوبر میں ضلع وسطی میں 192، ضلع شرقی 186، ضلع کورنگی 171، ضلع جنوبی 109، ضلع غربی 82 اور ضلع ملیر میں 59 کیس رپورٹ ہوئے۔