پاکستان کا اصل چہرہ بھارتیوں پر بے نقاب ہوگیا، ناصر تارڑ

October 28, 2021

کوونٹری (وقار ملک ) فرانس و یورپ کی کاروباری شخصیت ناصر عباس تارڑ اور ظفر تارڑ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارتیوں کو میدان میں ایسا روندا جس سے پاکستان کا اصل چہرہ بھارتیوں پر بے نقاب ہوگیا، بھارت کو یاد رکھنا ہو گا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر پاکستان کو آنکھیں دکھائی گئیں تو جہاز گرانے سے لے کر کھیل کے میدان میں بھی بھارتیوں کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر پوری قوم کے دل جیت لئے، پورے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم ہر شعبے میں چھائی رہی اور ورلڈ کلاس کارکردگی پیش کی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کرکٹ میں کھویا اپنا مقام واپس لے گی، کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ نے پورے بھارت کے آنسو نکال دئیے۔ پاکستان کا نام دنیا میں بلند کر کے پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کر دی ہے۔