• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا آئندہ ایک ہفتے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کےلیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور مٹی کے تیل کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ 

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔

قومی خبریں سے مزید