وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم خصوصاً یوم عاشور پر مؤثر اقدامات پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرض شناسی میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر اس افسر اور اہلکار کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے لگن، لچک اور فرض کے غیر متزلزل احساس کے ساتھ خدمات انجام دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کی غیر معمولی خدمت کے لیے آپ کا شکریہ۔