نبی پاکؐ کی سیرت مسلمانوں کیلئے عملی نمونہ ہے‘ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی

October 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریاپروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ سیرت کا پہلا سبق تعلیم ہے اور نبی کریمؐ کی سیرت میں ہمیں عملی طورپر تحقیق کے مظاہر ملتے ہیں ، جامعہ زکریا شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ نبی پاکؐ کی سیرت مسلمانوں کے لیے عملی نمونہ ہے،جس پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں کو حاصل کیاجاسکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی نے کہاکہ امتی وہ ہے جو اطاعت اور اتباع کو لازم طو رپر اپناتا ہے، رسول اللہؐ تمام جہانوں کے لئے مسلمہ ہیں ،ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی نے کہاکہ معاشی سیاسی و سماجی معاملات میں صداقت دیانت اور امانت جیسی خصوصیات کو اپنا نا انتہائی ضروری ہے،چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ سیرت مبارکہؐ پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے۔