بابر اعظم ورلڈکپ میں اینکرنگ کےگر بھی دکھانے لگے

November 08, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اینکرنگ کے بھی گر دکھانے لگے۔

بابر اعظم نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتح کے بعد کرکٹر شعیب ملک کا انٹرویو کیا۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ آخری چار، پانچ اوورز میں ڈاٹ بالز نہ کھیلیں۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔

اسٹیڈیم میں بیٹھی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی انہیں دل کھول کر داد دی اور بیٹے کو بھی والد کی پرفارمنس دکھائی۔