لنکا پریمیئر لیگ، پاکستان کے 10 پلیئرز ایکشن میں ہوں گے

November 10, 2021

لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگئے، اس بار پاکستان کے 10 پلیئرز مختلف ٹیموں کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

پاکستان کے وہاب ریاض، شعیب ملک اور عثمان شنواری جافنا کنگز جبکہ محمد حفیظ، محمد عامر، سرفراز احمد اور انور علی گال گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں۔

احمد شہزاد اور محمد عرفان کولمبو اسٹار کا حصہ بنے ہیں۔ صہیب مقصود دمبولا جائنٹس کی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن 5 دسمبر سے شروع ہوگا۔