جسٹن ٹروڈوکی ملالہ کو نکاح کی مبارکباد

November 10, 2021

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھینوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجسٹن ٹروڈو نے ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو ملالہ اور عصر! ‘

انہوں نے لکھا کہ ’انہیں اور اہلیہ صوفی کو امید ہے کہ آپ کا یہ خاص دن اچھا گزرا ہو۔ ‘

جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کی زندگی اس نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ملالہ یوسفزئی کے والد نے بھی بیٹی کے نکاح پر اظہارِ تشکر کیا اور اسے اپنے لیے سب سے زیادہ خوشی کا موقع بھی قرار دیا تھا۔