سانحۂAPS کیس: اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

November 10, 2021


اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے سانحۂ اے پی ایس از خود نوٹس کیس پر وزیرِاعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیرِاعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی ممکنہ پیشی کے پیشِ نظر سپریم کورٹ آف پاکستان کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان کا سیکیورٹی اسٹاف سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

وزیرِ اعظم کے سیکیورٹی اسٹاف نے داخلی دروازوں پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔