قوم پوچھ سکتی ہے جہاد اجلاس ملتوی کیوں کرنا پڑا، مریم نواز کا سوال

November 10, 2021


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس ملتوی ہونے پر عمران خان کو ہدف تنقید بنالیا۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی تقریباً 1 گھنٹہ پہلے کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے اُن پر طنز کے تیر چلادیے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ دیر قبل ریجیکٹڈ خان اپنے ارکان کے سامنے تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل ارکان جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔

ن لیگی نائب صدر نے عمران خان کو مخاطب کرکے استفسار کیا کہ قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اجلاس ملتوی کیوں کرنا پڑگیا؟

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا سے متعلق ویسے تو قوم سب جانتی ہے پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔