انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا

November 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت مستحکم رہی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 45 پیسے کے اضافے سے 174.70 روپے سے بڑھ کر 175.15 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 174.80 روپے سے بڑھ کر 175.30 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 175.00 روپے سے بڑھ کر 176.00 روپے اور قیمت فروخت 175.50 روپے سے بڑھ کر 176.50 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق 20پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 196.20 روپے سے کم ہو کر 196.00 روپے اور قیمت فروخت 198.20 روپے سے کم ہو کر 198.00 روپے ہو گئی۔