پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سپیشلائزڈ سکول آف ٹیکٹکس کا افتتاح

November 25, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر ز میں سپیشلائزڈ سکول آف ٹیکٹکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سکول کے قیام کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ سکول میں سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکاروں کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے مختلف دورانیے پر مشتمل کورسز منعقد کیے جائیں گے۔ دریں اثناء آئی جی نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے مختلف شاہراہوں اور ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پرمامور افسران وجوانوں سے ملاقات کی۔