حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا‘ڈاکٹراسحاق بلوچ

November 25, 2021

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلو چ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں ملک اور عوام کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہےنئی قسط کی وصولی کیلئے تمام شرائط پر مکمل عمل کرکے ملک کو قرضوں میں دھکیل دیاگیاہے پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے سےمصنوعات 30روپے مہنگی ہوجائیں گی بجلی کے نرخوں میں پانچ روپےاضافے کی شرط تسلیم کرنے سے صارفین پر 61ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گاانہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام نان شبینہ کیلئے محتاج ہوچکے ہیں اب وقت آگیاہے کہ عوام پی ڈی ایم کی قیادت میں متحدہوکر مسلط ٹولے سے نجات کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔