فلموں میں خواتین کو مضبوط دکھانا خوش آئند بات ہے، کرینہ کپور

November 26, 2021

ممبئی(آئی این پی)بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلموں میں وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کو مضبوط دکھایا جارہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ اگر کسی فلم کا اسکرپٹ مضبوط ہو تو موقع ملنے پر اپنی بہن کرشمہ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ کرینہ کپورنے کہا کہ وقت کے ساتھ فلموں میں خواتین کے کردارمزید مضبوط ہوئے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا اگرآپ نے ماضی میں اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں تو آپ کو اپنے فلمی مستقبل کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔