• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: زیدان اقبال کیساتھ پاکستانی شناخت بوٹس پر نمایاں ہو گی

فیفا ورلڈ کپ میں عراق کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر زیدان اقبال کے بوٹس پر پاکستان اور عراق کے جھنڈے نمایاں ہوں گے۔ 

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں عراق اور ناروے کے درمیان میچ میں زیدان اقبال تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ میدان میں اترتے ہی زیدان اقبال فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی بن جائیں گے۔

عراق کی ٹیم میں شامل زیدان اقبال کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے، والدہ کا تعلق عراق سے ہے جبکہ نوجوان کھلاڑی کی پیدائش مانچسٹر کی ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ میں زیدان اقبال عراق کے ساتھ اپنی پاکستانی شناخت کو بھی نمایاں رکھیں گے۔ پاکستان اور عراق کے جھنڈے زیدان اقبال کے فٹبال بوٹس پر نمایاں نظر آئیں گے۔

زیدان اقبال کی جانب سے منفرد اظہار شناخت کیا جائے گا جہاں دائیں بوٹ پر پاکستان اور بائیں پر عراق کا جھنڈا نظر آئے گا۔

اپنے انٹرویو کے دوران زیدان اقبال کا کہنا تھا کہ میں دونوں شناخت کو برابر سمجھتا ہوں، میرے والد پاکستانی ہیں، وہ میری زندگی کے سب سے قابلِ احترام شخص ہیں جنہوں نے میرے کیریئر میں بہت مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بائیں جوتے پر عراقی اور دائیں جوتے پر پاکستانی پرچم پہنتا ہوں کیونکہ میرے لیے دونوں ملک اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلا پاکستانی کھلاڑی ہوں گا جو ورلڈ کپ میں کھیلے گا۔ امید ہے مجھے دیکھ کر پاکستانی بچوں کو بھی امید ملے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید