امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کے مشترکہ بیان کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے عراق ٹام بیراک نے وزیراعظم علی الزیدی کو آگاہ کیا کہ صدر ٹرمپ جولائی کے وسط میں انہیں وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، جہاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بغداد میں ٹام بیراک اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کے درمیان ملاقات میں ریاستی اختیار سے باہر سرگرم مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے اور تحلیل کرنے کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔