امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کو ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کے آگے دیوار قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے موجودہ ایرانی معاہدے اور اوبامہ معاہدے کا موزانہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا معاہدہ ایران کے نیوکلئیر صلاحیت کیخلاف دیوار ہے جبکہ اوباما کا ایران معاہدہ مشرق وسطیٰ کےلیے خطرناک تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اوباما کا معاہدہ ایران کو نیوکلئیر ہتھیار کو حاصل کرنے کا سبب بن سکتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ایران معاہدہ تیزی سے آگے بڑھنے کی توقع ہے، ایران جلد معاملہ حل کرنا اور کاروبار کی طرف واپس آنا چاہتا ہے۔