زکریایونیورسٹی میں دوروزہ کانفرنس، 118مقالہ جات پیش

November 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام دوروزہ کانفرنس میں 118 مقالہ جات پیش کیے گئے ۔ کانفرنس میں پاکستان ، ملائیشیاء مصر ، سوڈان ، برطانیہ ، نائجیریا اور انڈیا کے محقیقین نے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔کانفرنس میں پیش کردہ مقالہ جات کی روشنی میں چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور ڈاکٹر محمد احمد منیر نے کانفرنس کی سفارشات پیش کیں جن کے مطابق پاکستان میں خاندانی سطح پر مسائل اور تحدیات موجود ہیں جن کا حل نکالنا ضروری ہے۔