غیر مادی ثقافت سے متعلق تین روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

November 26, 2021

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور یونیسکو کے تعاون سے غیر مادی ثقافت سے متعلق تین روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی سیکرٹری نیشنل ہیریٹج اینڈ کلچرل ڈویژن نیاز احمد،منیجر کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی ہمایون خان، جواد احمدنیشنل پروفیشنل آفیسر ثقافت یونیسکو، نعیم صافی، یونیسکو کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تین روزہ ورکشاپ کے پہلے روز صوبے میں غیرمادی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری نیشنل ہیریٹج اینڈ کلچرل ڈویژن نیاز احمد نے کہاکہ حکومت پاکستان نے غیر مادی ثقافتی ورثہ کی حفاظت پر 2003 کا یونیسکو کنونشن متعارف کروایا۔