محکمہ امور نوجوانان مزید شعبوں میں تربیتی کلاسیں شروع کریگا، معاون خصوصی

November 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی پارس ڈیرو نے کہا ہے کہ محکمہ امور نوجوانان مزید8 مختلف شعبوں میں آن لائن کورسز کی تربیتی کلاسز شروع کررہا ہے۔ وہ محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ کے زیر اہتمام کیریئر گائیڈنس/کونسلنگ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان طلبہ و طالبات سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ محکمہ یوتھ افیئرز پروگرامنگ نیٹ ورکنگ کے ذریعے سائبر سیکورٹی کے پروگرام منعقد کررہی ہے۔