کرپٹو کرنسی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی حیثیت پر 17دسمبر تک وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

November 27, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت بارے 17دسمبر تک وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے معاشی تجزیہ نگار فیصل قریشی کو عدالتی معاون مقرر کردیا، عدالت کے روبرو درخواست میں کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔