سیدعبیداللہ اورسیدعبدالمنان آغاکے خاندانوں کے درمیان خونریزواقعہ کا تصفیہ

November 27, 2021

کوئٹہ(آن لائن)شکرزئی و کاکازئی سیدان کے سیدعبیداللہ اورسیدعبدالمنان آغاکے خاندانوں کے درمیان خونریزواقعہ کا تصفیہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی امن کمیٹی کلی پائندخان کے چیئرمین میروائس خان کاسی ملک جان محمدسلیمانخیل سیدحاجی عبدالودوداغاملک زکریاخان حاجی عبیداللہ مسیزی مولوی سیدعبد الرحیم اغاسیدشمس اغامولوی بسم اللہ سیدبشیراغاڈاکٹروفاشاہ کی کوششوں سے ہوگیااوردونوں فریقین آپس میں شیروشکرھوگئے ایک دوسرے سے گلے ملے معرکہ میڑھ قلعہ پائندخان سے ثالثین ودیگرقبائلی عمائدین کے ہمراہ سیدعبیداللہ کے گھرکلی شکرزی سیدان گئے شکرزی سیدان کے متعبرین نے اللہ تعالی کی رضا کیلئے معاف کردیا تصفیہ کے موقع پرجرگہ کے ارکان وعلمانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیطان تمام انسانیت باالخصوص مسلمان کابڑادشمن ہے اور عفو ودرگزر کا شمار انسانیت کی اعلی قدروں میں ہوتا ہے۔ اسلامی اخلاق میں عفو ودرگزر کو خاص اہمیت حاصل ہے۔انسان خطااور بھول کا پتلا ہے اگر اس کی اس فطری کمزوری کو مدنظر رکھ کر اس کی غلطیوں کو درگزر کیا جائے تو اس کے دل میں احساس ندامت ، شرمندگی اور معاف کرنے والے کے لیے احترام پیدا ہوتا ہے۔اسے نیک کام کرنے کی توفیق ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی امن و امان اورباہمی ربط وتعاون بڑھانے کے لئے لوگوں کے مابین درپیش تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ ضروری ہے اور شرعی لحاظ سے مسلمانوں پر یہ فرض کفایہ ہے کہ صلح مصالحت کے ذریعے لوگوں کے مابین لڑائی جھگڑوں کا خاتمہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ علما اور قبائلی مشران صوبے میں نفرتوں اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کررہا ہے قبائلی مشران اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ صوبے سے قبائلی دشمنیوں کے خاتمے اور محبت و بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کرے۔امن انسان کی فطرت میں داخل ہے معاشرے کا ہر فرد فردا فردا امن و سکون میں اپنا کردار ادا کریں بعدمیں تمام شرکا کے اعزازمیں سیدعبیداللہ اغانے عشائیہ دیا اور سید عبدالوہاب وسیدعبدالمنان اغانے بھی کل رات کوتمام شرکاکے اعزازمیں عشائیہ دینے کااعلان کیاثالثین تمام جرگہ شرکا کاشکریہ اداکیا۔