• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ سی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

اسکاٹ لینڈ کے رچی برینگٹن نے 49 اور مائیکل جونز نے 33 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے تین، جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جیکب بیتھل نے 32 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے گروپ میں واپس دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید