جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں چل بسے۔
بینگلور میں کناڈا فلم چیمبر آف کامرس کی میٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث معروف کناڈا فلم ڈائریکٹر و اداکار جو سائمن جمعہ کے روز چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن میٹنگ میں شریک تھے جہاں وہ تجاویز دے رہے تھے اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک جشن منانے کا پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی دی۔
میٹنگ میں موجود افراد کے مطابق میٹنگ ہال سے باہر نکلنے کے بعد وہ ایک کرسی پر بیٹھے اور اچانک گر گئے، یہ شدید دل کا دورہ تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن شام تقریباً 4:30 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
جو سائمن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد مقبول کناڈا فلمیں بنائیں۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا اور سیاسی حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔