پاکستانی معروف ٹک ٹاکر علینہ عامر نے ویلنٹائن ڈے پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹوز اینڈ شیئرنگ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پر لپ سنک کرتے ہوئے علینہ عامر نے کہا کہ ’پھول ہمیشہ پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بہت، پر ایک ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔
اس کے علاوہ علینہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں وہ میرون لباس پہنے نظر آرہی ہیں، جبکہ ہاتھوں میں پھول تھامے اور گاڑی پر سرخ غبارے بھی رکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علینہ عامر کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔