امارات میں ماورائے ازدواجی تعلقات پر سزا کم کردی گئی

November 28, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز )امارات میں ماورائے ازدواجی تعلقات پر سزا کم کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے اور تازہ ترین جرم اور سزا کے قانون میں توثیق کردی گئی۔

یہ قانون سازی خواتین اور گھریلو ملازمین کے بہتر تحفظ کے لئے ہے۔نئی قانون سازی کے مطابق ماورائے ازدواجی تعلقات پر پابندی اور سزا کو کم کیا گیا ہے، قانون 2 جنوری 2022 سے مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔

عصمت دری کے جرم پر عمر قید کی سزا مقرر کی گئی ہے، جس کے مطابق متاثرہ فرد کی عمر اگر 18 سال سے کم ہو، معذور یا مزاحمت نہ کرنے کے قابل ہو تو ملزم کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔نئے قانون میں غیر اخلاقی حملے کا جرم قید یا 10 ہزار درہم تک کی سزا ہوگی۔