دھوکہ دہی سے پاکستان میں زمین الاٹ کروانے پر بھارتی شہری پر 5 لاکھ روپے جرمانہ

November 28, 2021

لاہور( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے دھوکہ دہی سے پاکستان میں زمین الاٹ کروانے پربھارتی شہری پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، تحریری فیصلہ میں حکم دیا گیا کہ بعد ازنشاندہی بھارتی شہری کے نام الاٹ شدہ دیگر اراضی فوری منسوخ کی جائے ، عدالت نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کی الاٹمنٹ منسوخی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ درخواستگزار کا والد اور قانونی ورثا بھارت کے رہائشی ، یہاں کسی عدالت سے وراثت کی ڈگری حاصل نہیں کر سکتے،درخواستگزار اور اسکے والد نے غلط بیانی اور دھوکہ دہی سے زمین پاکستان میں الاٹ کروائی جو قانون کی نظر میں جائز نہیں ہے۔