مجرموں کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایڈیشنل آئی جی

November 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ امور میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے امن و امان کی فضاء قائم رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں پولیس کا آپریشنل اور انویسٹیگیشن کا شعبہ اہم ہوتا ہے ملک پاکستان کی اندرونی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔