سجل نے جمائما کیلئے کیا کہا؟

November 28, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام کی اسٹوری میں مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اداکارہ سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔

اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے سجل سے پوچھا کہ ’جمائما کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟‘

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ ’جمائما ایک خوش مزاج اور پُرسکون خاتون ہیں۔‘

سجل علی نے کہا کہ ’میرا اُن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔‘

واضح رہے کہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اور اس بات کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔

جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی شامل ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔