• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سجل علی نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اور ان کے خاندان سے اپنے تعلقات کے بارے میں بتادیا۔

حال ہی میں سجل علی نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ کی انجہانی اداکارہ سری دیوی اور اُن کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کُھل کر بات کی۔


سجل علی نے بتایا کہ ’فلم ’’موم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور اُن کے اہلخانہ کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہوگئے تھے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اُن کے ساتھ تعلق میں اپنائیت تھی اور اُس وقت بننے والا رشتہ بےحد خاص تھا، ہمارے لیے پروفیشنل لائف کا نہیں بلکہ ذاتی زندگی کا محبت بھرا تعلق قائم ہوا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس دوران امّی کا انتقال ہونا اور سری دیوی کا ملنا، میرے لیے خوش نصیبی تھی۔‘

سجل علی نے مزید کہا کہ ’جھانوی کپور کے ساتھ بھی اُسی دوران دوستی ہوئی اور آج تک وہ رشتہ قائم ہے۔‘

واضح رہے کہ جھانوی کپور اکثر سجل علی کی تصاویر پر کمنٹس کرکے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی فلم ’موم‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کی ہدایت کاری روی ادیاور نے انجام دی تھی جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی، اداکار اکشے کھنّہ، نواز الدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید