مہوش حیات کے شوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو وائرل

November 28, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے اپنےشوبز کیریئر پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو اداکارہ کی مختلف ویڈیو کلپس کی مدد سے بنائی گئی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش حیات کے شوبز کیرئیر کی شروعات سے لیکر اب تک کے مناظر دِکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں مہوش حیات کو بندوق چلانے کا تجربہ حاصل کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بحیثیت عورت، میں وہ سب کچھ ہوں جو میں چاہتی ہوں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019ء میں یوم پاکستان کے موقع پر مہوش حیات کو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی وجہ سے پاکستان کی سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیے جانے والے چوتھے بڑے اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا۔