بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کامیڈین کے 12 شوز منسوخ کروادیے

November 28, 2021

بھارتی انتہا پسندوں نے معروف کامیڈین منور فاروقی پر روزگار کے دروازے بند کر دیے۔

دو ماہ کے دوران دھمکیاں دے کر منور فاروقی کے 12 شوز منسوخ کروادیے۔

بینگلورو میں ان کے شو سے پہلے بھارتی پولیس نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور منتظمین سے کہا کہ شو نہ کریں۔

ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نفرت جیت گئی اور آرٹسٹ ہار گیا۔