• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعوی عرب میں طائف ریاض ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں 5 خواتین ٹیچرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اساتذہ کی تیز رفتار گاڑی اچانک اپنے راستے سے ہٹ گئی اور دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دوسری گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع پر حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید