• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا برطانیہ کے دوبارہ یورپی یونین میں واپسی پر بھرپور مدد کا اعلان

جرمنی نے برطانیہ کے دوبارہ یورپی یونین میں شامل ہونے کی صورت میں بھرپور مدد کا اعلان کیا ہے۔

جرمن سفیر کا کہنا ہے کہ جرمنی نے برطانیہ کو یورپی یونین میں واپسی کے لیے اپنا شراکت دار قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ کے درمیان زیادہ سے زیادہ قریبی تعلقات کے لیے جرمنی ساتھ دے گا۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے تعلقات کے تمام آپشنز زیرِ غور لانے کا عندیہ دے دیا۔

برطانیہ کی یورپی یونین میں واپسی کی صورت میں نئے رکن کے طور پر مکمل رکنیتی عمل سے گزرنا ہوگا۔

فرانس نے برطانیہ کی یورپی یونین میں ممکنہ واپسی کا خیرمقدم کیا ہے، اسپین کا برطانیہ کی واپسی کا ’’کھلے بازوؤں‘‘ سے استقبال کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے جبکہ آئرلینڈ نے برطانیہ کی یورپی یونین میں واپسی کی ممکنہ درخواست کی بھرپور حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔

یورپی کمیشن  کا کہنا ہے کہ برطانیہ قریبی اور قابلِ قدر شراکت دار ہے، مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید