شارجہ میں خاتون نے تفریح کے لیے گھر سے باہر نہ لے جانے والے شوہر سے طلاق مانگ لی۔
خاتون نے حکام سے شکوہ کیا کہ شوہر گھر میں رہتا ہے، گھر سے باہر سیر و تفریح کے لیے نہیں لیکر جاتا۔ خاتون نے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق والا جیون ساتھی بھی قرار دیا۔
شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے بیوی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بہن بھائیوں اور میکے کے ساتھ سیر و تفریحی کے لیے گھر سے باہر جائیں۔
فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے مشورہ دیا کہ طلاق سے گریز کریں۔ زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کریں اور گھر کا سکون برباد نہ کریں۔