روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔
ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر بالٹک خطے میں واقع کیلیننگراڈ کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن اسے روکنا ضروری ہے۔