عوامی فلاحی منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے‘ ن لیگ

November 29, 2021

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں پی ایس ڈی پی میں عوامی فلاحی منصوبوں کو خارج کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، سیاست کو عبادت کی طرح کیا جائے ،یہ کس قسم کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری گلیوں کے عوامی منصوبوں کو اگر خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا جبکہ علاقائی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں آئندہ مسلم لیگ(ن) کا دور شروع ہوگا ۔