ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد چل بسے، 176 نئے کیسز رپورٹ

November 30, 2021

اسلام آباد / کراچی (نمائندہ جنگ / اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 ہلاکتیں ،176نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 104مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 738 ہے،سندھ میں کسی شخص کے کوروناوائرس سے انتقال کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9ہلاکتیں، 176نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،104مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،فعال کیسز کی تعداد 13ہزار 738ہے، گزشتہ روز پنجاب میں 3،خیبر پختونخوا میں 5اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے ، تازہ ترین اعدادوشمار کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 12لاکھ 84 ہزار 365جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28ہزار 718ہو چکی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19کے29ہزار 530ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔