جرمنی اور اسپین میں رواں ماہ مہنگائی 29 سال کی بلند ترین سطح پر

December 01, 2021

فرینکفرٹ/میڈرڈ (اے ایف پی) جرمنی اور سپین میں رواں ماہ مہنگائی 29 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جرمنی میںتوانائی کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی چین میں رکاوٹیں یورپ کی اعلیٰ معیشت پر اثر انداز ہوئیں۔ سالانہ افراط زر کی شرح میںبھی 5.2 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریں اثناءسپین میں خوراک اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے افراط زر نومبر میں تقریباً تین دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صارفین کی قیمتوں میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، جو اکتوبرکے 5.4 فیصد سے زیادہ ہے۔