متحدہ عرب امارات کے قائم کردہ پانچ ریکارڈ

December 01, 2021

دبئی (اے ایف پی) دنیا کی بلند ترین عمارت سے گہرے ترین ڈائیونگ پول تک متحدہ عرب امارات، جو جمعرات کو 50 سال کا ہو جائے گا، ریکارڈ قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

امیر خلیجی ریاست کے ریکارڈ توڑنے والے پانچ کارناموں میں بلند ترین عمارت، سب سے بڑا ہنڈولا (فیرس وہیل)، لمبی ترین زپ لائن، گہرا ترین ڈائیونگ پول اور تیز ترین رولر کوسٹر شامل ہیں۔

دبئی متحدہ عرب امارات کے سات امارات میں سب سے توجہ کھینچنے والا فیشن ایبل ظاہری صورت رکھتا ہے اور اس کا روشن کارنامہ سوئی جیسی ساخت کا برج خلیفہ ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔

چمکتے شیشے اور اسٹیل کے ساتھ 828 میٹر (2717 فٹ) فلک بوس عمارت کا افتتاح 2010 میں شہر کے مرکز میں کیا گیا تھا۔ دنیا کا سب سے بڑا فیرس وہیل، عین دبئی، اکتوبر 2021 میں کھولا گیا تھا۔

زمین سے اس کے کنارے کے اوپری حصے تک 250 میٹر (820 فٹ) پر عین دبئی بلیو واٹرز کے مصنوعی جزیرے کے اوپر بلند ہے۔