شاہراہوں پر مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، آئی جی موٹروے

December 01, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے کہا ہےکہ موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کرنیوالوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں، عوامی مسائل اجاگر اور حل کرنا ہم سب کی مشترکہ بنیادی ذمہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام زونز کی کار کردگی خصوصاََ حیدر آباد کراچی موٹروے (M-9) کے مسائل اوردیگر آپریشنل معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ انعام غنی نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر آبادی والے علاقے جہاں فینس نہ ہو وہاں پر متعلقہ حکام سے ملکر فوری طور پر فینس لگوائی جائیں اورموٹرویز اور ہائی ویز کے اردگرد قائم تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔