ملت ٹرین کوپڈعیدن اسٹیشن پر 2منٹ رکنے کی اجازت

December 01, 2021

لاہور (جنرل رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لالہ موسی براستہ سرگودھا-فیصل آباد -کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ٹرین کوپڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لئے رکنے کی اجازت دے دی ۔ عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی اوراس فیصلے پر فوری عملدرآمد ہو گا۔