سموگ کے خاتمے کیلئے شجرکاری، قلعہ قاسم باغ پر ترقیاتی کام مکمل کرنے کاحکم

December 01, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،کمشنر نے سموگ کے خاتمے کیلئے شجرکاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موسم بہار میں پھولوں کی بہار کیلئے ابھی سے تیاریاں کی جائیں،انہوں نے اے سی سٹی کو ٹریفک پولیس ڈرائیور ٹیسٹ سائٹ کیلئے جگہ کے تعین کا ٹاسک دیا، پارکوں کی اپ گریڈیشن کرکے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کررہے ہیں،شہر کے 50پارکوں میں 39کا ازخود دورہ کرچکا ہوں، قلعہ قاسم باغ پر ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں،اہم شاہراہوں پر قائم پارکوں کے باہر کیٹ آئز، زیبرا کراسنگ بنائی جائیں،ڈی سی عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کے داخلی خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا پلان مرتب کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،چیف ٹریفک افسر جلیل عمران، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا موجود تھے۔