ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ ٗدرجنوں گرفتار

December 01, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) من و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کو نکیل ڈالنے کی خاطر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب 10مختلف مقامات پر انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیںجن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث17 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے ۔ پشاور پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی خاطر نئی حکمت عملی کے تحت چاروں ڈویژنز میں 10مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں جن کے دوران قتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب17خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیاہے، اسی طرح 126 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ39غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں اورغیر قانونی مقیم 6 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔، کاروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے2افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر17 عدد پستول، بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔